13 مارچ 2015 - 07:25
قنیطرہ میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک

شامی فوج کے ہوائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر، قنیطرہ کے علاقے میں ہلاک ہوگیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل نے اس خبر کے اعلان کے ساتھ ہی کہا ہے کہ اس چینل کو خصوصی ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ بھی موصول ہوئی ہے کہ "جونی" نام کا یہ اسرائیلی افسر، قنیطرہ کے مضافاتی علاقے فتیان میں، فری سیرین آرمی کے ہیڈکوارٹر پر شامی فوج کے ہوائی حملے میں دو دن قبل مارا گیا ہے۔ اس اسرائیلی افسر نے، فری سیرین آرمی کے بعض کمانڈروں منجملہ فوجی کمانڈر اور اسرائیل کے اہم ترین بازو "ابو اسامہ نعیمی" کے ساتھ قنیطرہ کے مضافات میں اجلاس تشکیل دیا تھا۔ شام کی فری سیرین آرمی کے کمانڈرز اس اسرائیلی افسر اور اردن کے ایک افسر کے زیر نگرانی، موک سے موسوم معروف کنٹرول روم سے درعا اور قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ شامی فوج کے اس ہوائی حملے میں اردن کے افسر "ابو اسامہ نعیمی" کے ہلاک یا زندہ رہنے کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی افسر "جونی" ٹیکنیکل اور مسلح گروہ کے افراد کے ہمراہ، تل الحارہ علاقے میں داخل ہوا تھا۔ یہ علاقہ گذشتہ سال اکتوبر میں دہشت گردوں کے قبضے میں چلا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں سے وابستہ مسلح افراد نے تل الحارہ میں شامی فوج کے راڈار سسٹم پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲